ٹمبر مارکیٹ متاثرین کو حکومت کا اعلان کردہ عبوری ریلیف فوری طور پر فراہم کریں،گورنر سندھ کی چیف سیکریٹری اور کمشنر کراچی کو ہدایت

جمعرات 1 جنوری 2015 18:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے چیف سیکریٹری اور کمشنر کراچی کو ہدایت کی کہ ٹمبر مارکیٹ متاثرین کو حکومت کا اعلان کردہ عبوری ریلیف فوری طور پر فراہم کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت نے متاثرین سے جو وعدہ کیا ہے اس پر جلد ازجلد عملدرآمد ہونا چاہئے۔ گورنر نے حکام کو ٹمبر مارکیٹ آتشزدگی سے متاثر گھروں اور دکانوں کے نقصانات کے ازالے کیلئے مکمل امداد اور ریلیف کیلئے اقدامات کو ترجیحی بنیادوں پر کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سروے اور دیگر کام ہنگامی بنیادوں پر کئے جائیں تاکہ متاثرین کی اشک شوئی کو یقینی بنایا جاسکے۔
؎

متعلقہ عنوان :