چنیوٹ،پولیس کو ضلع بھر میں کرایہ داروں کی نئے سرے سے فہرستیں تیار کرنے کا حکم

جمعرات 1 جنوری 2015 18:54

چنیوٹ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء ) پولیس کو ضلع بھر میں کرایہ داروں کی نئے سرے سے فہرستیں تیار کرنے کا حکم ۔تفصیلات کے مطابقDPO چنیوٹ محمد عبدالقادرقمر نےSHOs صاحبان ضلع ہذا کو کرایہ داران کی نئے سرے سے فہرستیں تیارکرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ جملہ SHO صاحبان کو احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ ہر تھانہ میں کرایہ داران کے لیے الگ الگ رجسٹر بنائے جائیں تاکہ ان کی تکمیل ہو سکے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح مالکان کو بھی ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنا مکان یا کوئی بھی اپنی پراپرٹی کرایہ پر دینے سے پہلے اپنی تسلی کر لیں کہ کرایہ پر حاصل کرنے والا شخص کسی منفی سرگرمی میں ملوث یا کوئی مشکوک شخص تو نہ ہے ۔ علاوہ ازیں مکان / پراپرٹی کا مالک اپنی پراپرٹی کرایہ پر دینے سے پہلے متعلقہ تھانہ میں رکھے گئے رجسٹر میں اندراج کروائے گا ۔ قبل ازیں ماکانات / پراپرٹی کرایہ دینے والے مالکان کو بھی سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ اگر انہوں نے اپنے متعلقہ تھانہ میں اپنی پراپرٹی جو کرایہ پر دی گئی ہے اور اس کا اندراج تھانہ میں نہ کروایا ہے تو جلد از جلد اندراج کروا لیں ۔ایسا نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ مالک پراپرٹی کیخلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :