کراچی، پاپوش نگر پولیس کی کاروائی،ٹارگٹ وحملے کرنے والا ماسٹر مائینڈ سمیت 8 ملزمان گرفتار، دستی بم، جدید اسلحہ، گاڑیاں اورمنشیات برآمد

جمعرات 1 جنوری 2015 18:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) پاپوش نگر پولیس کی کاروائی پولیس کوٹارگٹ وحملے کرنے والا ماسٹر مائینڈ سمیت 8 ملزمان گرفتار دستی بم، جدید اسلحہ، گاڑیاں اورمنشیات برآمد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او پاپوش نگر سرفرازگوندل نے پولیس پارٹی کے ہمراہ ناظم آباد میں کاروائی کرکے ٹارگٹ کلرسعد اقبال کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، گرفتار ملزم پولیس کوٹارگٹ اورپولیس مقابلوں میں مطلوب تھا۔

ملزم پولیس کانسٹیبل مشتاق کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا، علاوہ ازیں ڈکیت، وموٹر سائیکل لفٹر گروہ کے 4 ملزمان معاویہ، محمد عمران، یاسر عرف مکی، اورعمیر مشتاق کوجبکہ بتھہ خوری اورپولیس مقابلوں میں ملوث 3 ملزمان کریم، خدمت عرف خاموشی اورعارف کوگرفتار کرکے تمام ملزمان سے مجموعی 3پستول 2ہینڈ گرینڈ، ایک ٹینس بال بم 2 موٹرسائیکلیں ایک کار، ایک ماوزر اور3 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔

متعلقہ عنوان :