ملک میں دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے نیکٹا کی ہاٹ لائن کو فعال کر دیا گیا،

دہشتگردی یا دہشتگردوں سے متعلق معلومات فراہم کی جاسکیں گی

جمعرات 1 جنوری 2015 18:36

اسلام آباد(ماُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء)ملک میں دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے نیکٹا کی ہاٹ لائن کو فعال کر دیا گیا،جس کے ذریعے دہشتگردی یا دہشتگردوں سے متعلق معلومات فراہم کی جاسکیں گی،دہشتگردکی کے خاتمے کیلئے ایک اور اہم پیش رفت،نیکٹا کی ہاٹ لائن کو فعال کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

نیکٹا کی ہاٹ لائن، ون سیون ون سیون پر شہری، دہشتگردی یا دہشتگردوں سے متعلق معلومات فراہم کر سکیں گے، معلومات فراہم کرنے والے کا نام بھی صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔دہشتگردی یا دہشتگردوں سے متعلق معلومات ملنے پر متعلقہ ادارے فوری کارروائی کریں گے نیکٹا کی ہاٹ لائن 1717کو فعال کر دیا گیا۔