عوام کو ایک ہی چھت تلے مختلف خدمات کی فراہمی کیلئے صوبے بھر میں سہولت سینٹرز قائم کرنے کافیصلہ ،عوام کو فوری اور بہترین خدمات کی فراہمی ہماراایجنڈا ہے،عوام کو ریلیف کی فراہمی کے منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کررہے ہیں،سہولت سینٹرز کے قیام سے عوام کو خدمات کے حصول کیلئے مختلف دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے،شہریوں کا قیمتی وقت بچے گا،ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سربراہی میں سہولت سینٹرز کے قیام کیلئے ایک ہفتے میں جامع سفارشات پیش کرے ‘وزیراعلیٰ شہبازشریف
جمعرات 1 جنوری 2015 18:36
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں عوام کو ایک ہی چھت تلے مختلف خدمات کی فراہمی کے لئے صوبے بھر میں سہولت سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔اجلاس میں صوبائی وزیر قانون میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن،انسپکٹر جنرل پولیس ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، چیئرمین منصوبہ بندی وترقیات، سیکرٹریز قانون، بلدیات ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ، ٹرانسپورٹ،کمشنرز راولپنڈی، لاہور ،ڈی جی ایل ڈی اے اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
جبکہ چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے سہولت سینٹرز کے قیام کے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو فوری اور بہترین خدمات کی فراہمی ہماراایجنڈا ہے ۔(جاری ہے)
عوام کو ایک ہی چھت تلے مختلف خدمات کی فراہمی کیلئے پنجاب کے تمام اضلاع میں سینٹرز قائم کئے جائیں گے۔ سہولت سینٹرز کے قیام سے عوام کو خدمات کے حصول کیلئے مختلف دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے ۔
وزیراعلی نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے ہدایت کی کہ کمیٹی صوبے کے تمام اضلاع میں سہولت کے سینٹرز کے قیام کا جامع پلان مرتب کر کے پیش کرے اور رائیٹ ٹو سروس ایکٹ کے مسودہ قانون کو ایک ہفتے کے اندر حتمی شکل دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو سہولتوں کی فراہمی اور عوامی خدمت ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے ۔عوام کو ریلیف کی فراہمی کے منصوبوں پر اربوں روپے صرف کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سہولت سینٹرز کے قیام کیلئے نئی عمارتوں کی تعمیر کی بجائے پہلے سے موجود عمارتوں کو استعمال میں لایا جائے، اس مقصد کے لئے صوبے بھر میں سروے کرایا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ ایک ہی چھت تلے خدمات کی فراہمی کے لئے سینٹرز کے قیام کا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ مفاد عامہ کے اس منصوبے کو تیز رفتاری سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں ۔سہولت سینٹرزپر ایک ہی جگہ خدمات کی فراہمی سے شہریو ں کا قیمتی وقت بھی بچے گا۔وزیراعلیٰ نے ٹریفک کے حوالے سے شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر سی ٹی او کو ہدایت کی کہ ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں،ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری لا کرعوام کو ٹریفک جام کے مسائل سے نجات دلا کر ریلیف دیا جا سکتاہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ابتدائی طو رپرسہولت سینٹرز پر مختلف محکموں کی جانب سے 16 خدمات ایک چھت تلے فراہم ہوں گی تاہم ان خدمات کا دائرہ کار بتدریج بڑھایاجائے گا۔ چیئرمین انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے کہاکہ سہولت سینٹر زسے شہریو ں کو یونین کونسل سروسز ،پیدائشی سرٹیکفیٹ ، فرد ملکیت ،وہیکل رجسٹریشن ، ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر خدمات میسر آئیں گی ۔ راولپنڈی میں سہولت سینٹر کا کام مکمل ہوچکاہے ، جلد کام شروع کر دے گا۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.