دہشتگردی کا خاتمہ میرا مشن ہے دہشتگردوں کو ملک کے کونے کونے سے ڈھونڈا جارہا ہے ، کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ، وزیر اعظم ،دہشتگردی کیخلاف پوری سیاسی قیادت متحد ہے، جنگ میں کوئی بھی غیر جانبدار نہیں رہ سکتا ،دہشتگردی سے خوف زدہ ہونے کے بجائے شکست دیکر عوام کو ہر صورت امن اور تحفظ فراہم کریں گی ، مسلح افواج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمارا ایکشن پلان دہشت گردوں کو تباہ و برباد کردیگا ،اجلا س سے خطاب ،مشیر خارجہ سرتاج عزیزکوبھارتی فائرنگ سے شہیدرینجرزاہلکاروں کامعاملہ اٹھانے کی ہدایت

جمعرات 1 جنوری 2015 18:23

دہشتگردی کا خاتمہ میرا مشن ہے   دہشتگردوں کو ملک کے کونے کونے سے ڈھونڈا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ میرا مشن ہے  دہشتگردوں کو پاکستان کے کونے کونے سے ڈھونڈا جارہا ہے  کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی دہشتگردی کے خلاف پوری سیاسی قیادت متحد ہے  جنگ میں کوئی بھی غیر جانبدار نہیں رہ سکتا دہشتگردی سے خوف زدہ ہونے کے بجائے شکست دیکر عوام کو ہر صورت امن اور تحفظ فراہم کریں گی  مسلح افواج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمارا ایکشن پلان دہشت گردوں کو تباہ و برباد کردیگا۔

جمعرات کو وزیراعظم ہاوٴس اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا اور مشیران کے علاوہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران آرمی چیف نے شرکا کو کور کمانڈرز کانفرنس کے فیصلوں سے متعلق آگاہ کیا۔اجلاس کے دور ان بتایا گیا کہ دہشتگردوں کیخلاف خیبرایجنسی میں بھی کارروائی جاری ہے آپریشن کے دوران کئی اہم دہشتگردمارے گئے آپریشن ضرب عضب کے دوران کئی علاقے کلیئرکرالیے اجلاس کے دور ان وفاق اورصوبوں کے درمیان جدیدخطوط پرمکینزم کی تیاری کاکام شروع کردیانیشنل ایکشن پلان کے تحت نیکٹاکوفوری طورپرفعال کرنے کے اقدامات شروع کردئیے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہماری جنگ، دہشت گردی، نفرت اور خوف کے خلاف ہے، دہشت گردوں کو ان کے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، حکومت دہشت گردی سے خوف زدہ ہونے کے بجائے اسے شکست دے کر عوام کو ہر صورت امن اور تحفظ فراہم کریں گی، دہشت گردی کے خلاف پوری سیاسی قیادت متحد ہے، اس جنگ میں کوئی بھی غیر جانبدار نہیں رہ سکتا، ہم اس جنگ کو دہشت گردوں کی پناہ گاہوں تک لے جائیں گے،ہم مسلح افواج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمارا ایکشن پلان دہشت گردوں کو تباہ و برباد کردے گا، درست وقت پر موثر اقدامات کرتے ہوئے کامیابی حاصل کریں گے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام ذرائع استعمال کئے جائیں گے اور عسکری اورانٹیلی جنس پہلووٴں سے کارروائی کی جائیگی۔

وزیر اعظم نے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں تمام ذرائع استعمال کئے جائیں گے۔ سفارتی، عسکری اور انٹیلی جنس تمام پہلووٴں سے کارروائی کی جائے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ بے خوف ہوکر دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے۔ نواز شریف نے کہا کہ دہشتگردی ختم کرنے کے لئے قومی لائحہ عمل پر عملدرآمد اولین ترجیح ہے۔ اسی لئے قومی لائحہ عمل پر عملدرآمد کیلئے باقاعدگی سے اجلاس ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا پلان آف ایکشن سخت گیر دہشتگرد اہداف کی نشاندہی کریگا  عوام کو مکمل تحفظ دیا جائے گا۔ ہم نہ صرف دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے بلکہ آئندہ کے لئے اس کا راستہ بھی روکیں گے۔ آنیوالے دنوں اور سالوں میں اپنے بچوں کو محفوظ بنانے کے لئے ہم مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر ممکن مدد دیں گے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ دہشتگردوں کو پاکستان کے کونے کونے سے ڈھونڈا جارہا ہے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ میرا مشن ہے عوام کوسکون کی زندگی دیں گے،وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ پاکستان کومحفوظ بنانیکی جدوجہدمیں سرگرم عمل ہیں عوام اطمینان رکھیں،آپ کی قیادت جاگ رہی ہے،وزیر اعظم نے اجلاس کے دور ان مشیر خارجہ سرتاج عزیزکوبھارتی فائرنگ سے شہیدرینجرزاہلکاروں کامعاملہ اٹھانے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :