چیئر مین سینٹ نیئر حسین بخاری کا وزراء کی سینٹ اجلاس میں غیر حاضری پر شدید برہمی کا اظہار،
سنجیدگی کا یہ عالم ہے تلاوت کے وقت کوئی رکن ایوان میں موجود نہیں ، چیئر مین سینٹ نیئر حسین بخاری اپوزیشن جماعتوں کا پٹرولیم مصنوعات پر پانچ فیصد جی ایس ٹی کے نفاذ کے خلاف سینٹ سے واک آؤٹ، یہ کالا ٹیکس ہے جو نامناسب ہے ، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق جی ایس ٹی کا نفاذ صرف پارلیمنٹ کے ایکٹ کے ذریعے کیا جا سکتا ہے،سینیٹر رضا ربانی ، پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی میں اضافہ عارضی ہے، قیمتیں بڑھنے کی صورت میں اضافہ واپس لے لیا جائیگا ، وزیر خزانہ ، آپریشن ضرب عضب پر اب تک 30 ارب روپے اضافی خرچ ہوچکے ہیں، ہمیں آئی ڈی پیزکی واپسی اور آپریشن زدہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک ارب ڈالردرکار ہیں ، سینیٹر اسحاق ڈار کا سینٹ میں اظہار خیال ، بے روزگاری اور قیمتوں میں اضافے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں ،خالدہ پروین
جمعرات 1 جنوری 2015 18:20
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) چیئر مین سینٹ نیئر حسین بخاری نے وزراء کی سینٹ اجلاس میں غیر حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سنجیدگی کا یہ عالم ہے تلاوت کے وقت کوئی رکن ایوان میں موجود نہیں جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے پٹرولیم مصنوعات پر پانچ فیصد جی ایس ٹی کے نفاذ کے خلاف سینٹ سے واک آؤٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کالا ٹیکس ہے جو نامناسب ہے ۔
جمعرات کو سینٹ کااجلاس چیئر مین سینٹ نیئر حسین بخاری کی زیر صدارت ہوا اجلاس شروع ہوا تو پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر رضا ربانی نے کہاکہ سینٹ کے غیر سنجیدگی ایک مذاق بن گئی ہے پارلیمنٹ بالخصوص سینٹ کو انتہائی غیر سنجیدگی سے لیا جارہا ہے جس پر عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر زاہد خان نے رضا ربانی کے موقف سے اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ وزراء کی سینٹ اجلا س سے غیر حاضری پر چیئر مین رولنگ دیں چیئر مین سینٹ نے وزراء کی اجلا س سے غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایوان میں اراکین نہ بھی ہو وزراء تو اجلا س میں شریک ہوں چیئر مین سینٹ نے کہاکہ وزراء ایوان میں نہیں آتے انہوں نے کہاکہ سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ تلاوت کے وقت بھی کوئی رکن ایوان میں موجود نہیں ہے سینٹ اجلاس کے دور ان اپوزیشن ارکان نے پٹرولیم مصنوعات پر5فیصد جی ایس ٹی کانفاذپر اجلاس سے واک آؤٹ کیا پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی نے پانچ فیصد جی ایس ٹی کے نفاذ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ کالا ٹیکس جو نا مناسب ہے توجہ دلاو نوٹس پر بات کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی آئین کی خلاف ورزی ہے جب پٹرول کی قیمت بڑھتی تھی تب تو حکومت کبھی ریونیو کے نقصان کی بات نہیں کرتی تھی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.