پنجگور ، ایف سی کی کلنک میں مبینہ چھاپے اور سول ہسپتال کے سرجن ڈاکٹر کی گرفتاری کے خلاف ڈاکٹرز کی ہڑتال مریض در در کی ٹھو کریں کھانے پر مجبور

جمعرات 1 جنوری 2015 17:57

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایف سی کی کلنک میں مبینہ چھاپے اور سول ہسپتال پنجگور کے سرجن ڈاکٹر شبیر احمد بلوچ کی گرفتاری کے خلاف ڈاکٹروں کی ہڑتال مریض در در کی ٹھو کریں کھانے پر مجبور کوئی ڈاکٹر ڈیوٹی پر موجود نہیں دور دراز کے مریض اپنی مرض لیے کر واپس ہوئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجگور کے علاقے گرمکان میں ایف سی نے مختلف جگہوں کا چھاپہ مار کر ڈاکٹر شبیر سمیت 2 افراد کوگرفتار کے اپنے ساتھ لے گئے اطلاع کے مطابق ایک کو رہاکردیا گیاڈاکٹر شبیر احمد کو شام کے وقت انکے آبائی گاؤں گرمکان میں انکے کلنک سے گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے،ڈاکٹر شبیر احمد بلوچ کی گرفتاری کے خلاف پنجگور کے سرکاری ڈاکٹروں نے سول اسپتال میں کام چھوڑ ہڑتال کردی جس کے باعث پنجگورکے مختلف تحصیلوں یونین کونسل دور دراز کے علاقوں کے مریض ڈاکٹروں کے کمروں کا چکر لگاتے لگاتے مایوس ہوکر واپس اپنے گھر لوٹ گئے،کوئی پرسان حال نہیں رہا،اخری اطلاع تک بازیاب نہ ہوسکا
ڈاکٹروں نے کام کرنے کو انکی رہائی سے مشروط کردیا جب تک ڈاکٹر بازیاب ہوکر نہیں آئے گا احتجاج جاری رہیگا۔

متعلقہ عنوان :