سپریم کورٹ میں نئے سال میں مقدما ت کی سما عت کے لئے بنچ تشکیل

جمعرات 1 جنوری 2015 17:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) سپریم کورٹ میں نئے سال 2015ء کی آمد 5 جنوری سے 9 جنوری تک مختلف مقدمات کی سماعت کیلئے پرنسپل سیٹ پر 5 جبکہ کراچی رجسٹری میں 2 رکنی بنچ تشکیل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بنچ نمبر 1 میں جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں جسٹس گلزار احمد‘ جسٹس مشیر عالم‘ بنچ نمبر 2 میں جسٹس جواد ایس خواجہ‘ جسٹس فائز عیسیٰ‘ بنچ نمبر 3 میں جسٹس انور ظہیر جمالی‘ جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس دوست محمد خان‘ بنچ نمبر 4 میں جسٹس میاں ثاقب نثار‘ جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس اعجاز چوہدری‘ بنچ نمبر 5 میں جسٹس آصف سعید خان کھوسہ‘ جسٹس اقبال حمیدالرحمن اور جسٹس عمر عطاء بندیال جبکہ کراچی میں جسٹس سرمد جلال عثمانی اور جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل 2 رکنی بنچ تشکیل دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :