سندھ ہائیکورٹ کا ایڈمنسٹریٹرکراچی کوعہدہ چھوڑنے کاحکم

جمعرات 1 جنوری 2015 17:53

سندھ ہائیکورٹ کا ایڈمنسٹریٹرکراچی کوعہدہ چھوڑنے کاحکم

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) سندھ ہائیکورٹ نے ایڈمنسٹریٹرکراچی روف اخترفاروقی کوعہدہ چھوڑنے کاحکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ روف اخترفاروقی اپنے اصل محکمے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کورپورٹ کریں،جبکہ سیکریٹری بلدیات کو ہدایت کی ہے کہ جب تک روٴف اخترکی عمرکاتعین نہ ہوجائے،مراعات اورتنخواہ بھی بند کردی جائے اور روٴف اختر کی عمرکی تحقیقات کرکے7دن میں رپورٹ پیش کریں،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے19گریڈ کے افسر ممتاز حیدرنے صوبے کے 20گریڈ کے افسر روٴف اخترکے خلاف درخواست دائرکی تھی کہ رؤف اختر فاروقی نے اپنی مدت ملازمت میں غیر قانونی طریقہ سے توسیع کرلی ہے انہیں ریٹائر ہوجانا چاہئے لیکن وہ ریٹائر نہیں ہوئے اور اپنے شناختی کارڈ میں تبدیلی کرائی ہے جس کی وجہ سے وہ اب تک 20گریڈ میں ملازمت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

رؤف اختر فاروقی کو 25اکتوبر 2012ء کو ریٹائر ہوجانا چاہئے تھا۔ نادرا سے جو دوسرا شناختی کارڈ بنوایا گیا ہے اسے منسوخ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :