خیبرپختونخوا حکومت نے خیبر ایجنسی کے علاقہ باڑہ کے ایک لاکھ متاثرین کی واپسی کے لئے وفاق سے ساڑھے تین ارب روپے طلب کر لئے ،

وفاق سے فنڈز کی فراہمی کے بعد متاثرین کی واپسی ممکنہ طور پر پندرہ جنوری سے شروع ہو جائے گی

جمعرات 1 جنوری 2015 17:51

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) خیبرپختونخوا حکومت نے خیبر ایجنسی کے علاقہ باڑہ کے ایک لاکھ متاثرین کی واپسی کے لئے وفاق سے ساڑھے تین ارب روپے طلب کر لئے ہیں ۔وفاق کی جانب سے فنڈز کی فراہمی کے بعد متاثرین کی واپسی ممکنہ طور پر پندرہ جنوری سے شروع ہو جائے گی۔شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کے باعث خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیاگیا تھا اور اس سے ایک لاکھ سے زائد خاندان متاثر ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

علاقوں کے کلیئر ہونے کے بعد ایک لاکھ سے زائد متاثرین کی واپسی کا منصوبہ تیار کیاگیا ہے جو کہ ممکنہ طور پر پندرہ جنوری سے شروع ہو جائے گا۔ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے وفاق سے ساڑھے تین ارب روپے کا فنڈ طلب کیا ہے ۔ایف ڈی ایم اے کی جانب سے ڈھائی ارب روپے کا فنڈ متاثرین کو پچیس پچیس ہزار روپے فی خاندان ،آٹھ ہزار روپے فی خاندان ٹرانسپورٹ اخراجات کے مد میں دیئے جائیں گے ۔وفاق کی جانب سے ایف ڈی ایم اے کو ساڑھے تین ارب روپے کا فنڈ دینے کے بعد خیبر ایجنسی باڑہ کے متاثرین کی واپسی شروع ہو جائے گی ۔شدت پسندوں کے خلاف باڑہ میں موثر آپریشن کیاگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :