پشاور ،آرمی پبلک سکول کی مرمت کا کام مکمل ،

دیواروں کو اونچا کرنے کے علاوہ کلوز سرکٹ خفیہ کیمرے بھی لگا دیئے گئے

جمعرات 1 جنوری 2015 17:51

پشاور ،آرمی پبلک سکول کی مرمت کا کام مکمل ،

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) آرمی پبلک سکول کی مرمت کا کام مکمل ہو گیا ہے ۔دیواروں کو اونچا کرنے کے علاوہ کلوز سرکٹ خفیہ کیمرے بھی لگا دیئے گئے ہیں ۔سولہ دسمبر کو دہشت گردی کا نشانہ بننے والے آرمی پبلک سکول میں 141سے زائد بچے اور اساتذہ شہید ہوئے تھے جس کے بعد سکول کو بند کیاگیا تھا ۔

(جاری ہے)

سکول کے متاثرہ ہونے والے مختلف حصوں کی مرمت کے علاوہ رنگ و روغن کا کام بھی مکمل ہو گیا ہے ۔

سکول پر حملے میں ایڈیٹوریم ہال ،ایڈمنسٹریشن بلاک سمیت مختلف کمرے متاثر ہوئے تھے ۔شدت پسندوں کی فائرنگ سے بیشتر دیواروں پر گولیاں لگی تھیں ۔ذرائع نے بتایا کہ سکول کے لئے نیا فرنیچر بھی منگوایاگیا ہے ۔سکول کی تعمیر و مرمت کا کام مکمل ہونے کے بعد پانچ جنوری کو سکول ممکنہ طور پر کھول دیا جائے گا