پشاور،دہشت گرد ی کے خطرات کے پیش نظر میڈیکل ریپس نے پینٹ شرٹ ترک کر دی ،سادہ کپڑوں کا استعمال شروع

جمعرات 1 جنوری 2015 17:51

پشاور،دہشت گرد ی کے خطرات کے پیش نظر میڈیکل ریپس نے پینٹ شرٹ ترک کر ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) دہشت گرد ی کے خطرات کے پیش نظر میڈیکل ریپس نے پینٹ شرٹ ترک کر دی ہے اور سادہ کپڑوں کا استعمال شروع کر دیا ہے اور خواتین میڈیکل ریپس کی تعداد میں بھی کمی ہو گئی ہے ۔بیشتر خواتین میڈیکل ریپس جاب سے مستعفی ہو گئی ہیں ۔زیادہ تر میڈیکل ریپس نے دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر اور شدت پسندوں کی جانب سے دھمکی آمیز خطوط ملنے کے بعد سادہ کپڑوں کا استعمال شروع کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیسن سیکٹر ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی میڈیکل ریپس کو پینٹ شرٹ پہننے پر دھمکیاں ملی تھیں اور دو سال قبل بعض میڈیکل ریپس کو نشانہ بھی بنایاگیا تھا ۔حالیہ دہشت گردی کے واقعہ کے بعد شدت پسندوں کی جانب سے بعض میڈیکل ریپس کو دھمکی آمیز خطوط دیئے گئے ہیں جس کے بعد میڈیکل ریپس نے سادہ کپڑے استعمال کرنا شروع کر دیئے ہیں ۔قبائلی علاقہ جات سمیت دیگر حساس علاقوں میں میڈیکل ریپس پہلے سے ہی سادہ کپڑے استعمال کرتے ہیں تاہم سرکاری ہسپتالوں میں میڈیکل ریپس کے دن بارہ بجے پابندی کے باعث بھی بعض میڈیکل ریپس نے سادہ کپڑے استعمال کرنا شروع کر دیئے ہیں تاکہ کسی کو اس کے بارے میں

متعلقہ عنوان :