بھارت سے صرف ڈی جی ایم او اور ڈی جی سطح پر مذاکرات ہوں گے: ڈی جی رینجرز پنجاب

جمعرات 1 جنوری 2015 17:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم جنوری 2015ء) پاکستان نے شکرگڑھ سکیٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے اہلکاروں کے شہید ہونے کے بعد بھارت سے نچلی سطح پر مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب رینجرز کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بھارت سے ہر سطح پر رابطہ کیا گیا لیکن بھارتی ہٹ دھرمی ختم نہ ہوئی، ستمبر سے بھارت سے مذاکرات کی کوشش کر رہے ہیں لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بھارت سے نچلی سطح پر مذاکرات نہیں ہوں گے اور صرف ڈی جی ایم او اور ڈی جی کی سطح پر مذاکرات کئے جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے ورکنگ باﺅنڈری پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کی ہے۔