پشاور ،سزائے موت کے مزید قیدیوں کو پھانسی کے باعث جیلوں کی سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی

جمعرات 1 جنوری 2015 17:49

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) سزائے موت کے مزید قیدیوں کو پھانسی دینے کے عمل کے باعث جیلوں کی سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے شدت پسندو ں کی جانب سے جیلوں پر حملوں کے بعد جیل خانہ جات کے اعلیٰ افسران نے اپنی سرگرمیا ں فوری طور پر محدود کردی ہیں جبکہ جیل خانہ جات کے بعض افسران نے اپنی فیملی کو دھمکیوں کے باعث اسلام آباد منتقل کردیاہے ۔

(جاری ہے)

سنٹرل جیل پشاور میں سابق صدر پرویز مشرف پر قاتلانہ حملے میں ملوث نیاز محمدکو پھانسی دینے کے بعد مزید دس قیدیوں کو پھانسی آئندہ ہفتے دیدی جائیگی ۔ ان کی اپلیوں کو صدرمملکت کی جانب سے مسترد کیاگیاہے جیل خانہ جات ذرائع نے بتایاہے کہ دہشتگردوں کے حملوں کی دھمکیوں کے بعد جیلوں کی سیکورٹی مزید سخت کی گئی ہے تاکہ کسی قسم کاکوئی ناخوشگوار واقعہ رونماء نہ ہو سکے

متعلقہ عنوان :