سال 2014: اسلام آباد میں غلط موڑ کاٹنے کی مد میں 10776چالان ،سیٹ بیلٹ نہ پہننے کی مد95378 ،کم عمری میں ڈرائیونگ کی مدمیں 4223 ،موبائل فون استعمال کرنے کی مدمیں 29169 ،شوخیا نمبر پلیٹ کی مدمیں 18547چالان کیے گئے،رپورٹ

جمعرات 1 جنوری 2015 17:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء ) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سال 2014کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غلط موڑ کاٹنے کی مد میں کل 10776چالان ،سیٹ بیلٹ نہ پہننے کی مد میں95378چالان ،کم عمری میں ڈرائیونگ کی مدمیں 4223چالان ،موبائل فون استعمال کرنے کی مدمیں 29169چالان ،شوخیا نمبر پلیٹ کی مدمیں 18547چالان کیے گئے ۔ اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔

(جاری ہے)

1جنوری 2015ء کو حاصل معلومات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے رواں سال کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ،تیز رفتاری کی مد میں 8810چالان ،ہیلمٹ کے بغیر 82104چالان ،ون وے پر ڈرائیونگ کی مدمیں 8180چالان ،ڈرائیونگ لائیسنس نہ ہونے کی مد میں 19696چالان ،بڑے ہارن استعمال کرنے کی مد میں 4404چالان ،زبیرا کراسنگ پر پارکنگ کی مدمیں 1446چالان ،غیر رجسٹرڈ گاڑیون کی مدمیں 10380چالان ،غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کی مدمیں 35959چالان کیے گئے

متعلقہ عنوان :