2014:وفاقی دارالحکومت میں کل 708154گاڑیوں کے چالان کیے گئے

176615300روپے کی خطیر رقم وصول کر کے خزانے میں جمع کرائی گئی

جمعرات 1 جنوری 2015 17:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء )اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سال 2014کے دوران وفاقی دارالحکومت میں کل 708154گاڑیوں کے چالان کیے جس کی مدمیں 176615300روپے کی خطیر رقم وصول کی گئی ،چالان کی زدمیں آنے والی گاڑیوں میں 90فیصد چھوٹی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ وی آئی پی کلچر کا خاتمہ ممکن نہ ہو سکا ۔اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے دن اور رات میں کل چالان کی تعداد 8810ہے جبکہ دن کے اوقات میں ہونے والے چالان کی تعداد 6504دوسری جانب رات کے اوقات میں ہونے والے چالان کی تعداد 2306ہے ۔

اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء کو حاصل ہونے والی دستاویزات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو چار زونز میں تقسیم کیا گیا جس کے تحت موٹر کار گاڑیوں کے چالان کی تعداد 203089اسی طرح موٹر سائیکل کی مد میں کیے جانے والے چالان کی تعداد 116136ہے ۔

(جاری ہے)

ٹیکسی گاڑیوں کے چالان کی تعداد 73745ویگن گاڑیوں کے چالان کی تعداد 131832سوزوکی گاڑیوں کے چالان کی تعداد 71037بسوں کے چالان کی تعداد 27566جبکہ ٹرک کے چالان کی تعداد رواں سال 84749رہی ۔

اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء کے مطابق زون ون نے رواں سال کل 627چالان کیے زون دو نے کل چالان 576زون تین نے کل چالان 610زون چار نے اس دوران کل چالان 797کیے جن کی کل تعداد 2610جبکہ رواں سال کے دوران ان کی تعداد 708154رہی ۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے کیے جانے والے چالان میں چھوٹی گاڑیوں کو رواں سال نشانہ بنایا گیا جبکہ بڑی گاڑیوں اور وی آئی پی کلچر کا خاتمہ ممکن نہ بنایا جا سکا ۔

اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء کو حاصل ہونے والی دستاویزات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں زون ایک کی مدد سے رواں سال چالان کی مد میں 54675500روپے کی رقم زون دو نے اس مد میں 43369800روپے کے چالان زون تین نے 55972500روپے کی رقم جبکہ زون چار کی مد دسے چالان کی مدمیں کل 63675000روپے کی رقم وصول کی گئی