میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کھلے سمندرمیں کارروائی کرتے ہوئے ایرانی ڈیزل کے 7اسمگلروں کو گرفتار کرلیا

جمعرات 1 جنوری 2015 17:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اورکسٹم انٹیلی جنس نے خفیہ اطلاع پر کھلے سمندرمیں کارروائی کرتے ہوئے ایرانی ڈیزل کے 7اسمگلروں کو گرفتار کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق جمعرات کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کھلے سمندر کے راستے سے اسمگلر ڈیزل اسمگل کررہے ہیں جس پر میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اورکسٹم انٹیلی جنس کی ٹیم نے کارروائی کی اور 7ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اور ان کے قبضے سے 39 ہزارلیٹرایرانی ڈیزل برآمد کیا گیا ہے ۔