معین شاہ آئی ٹی ایف لیول ٹو ایڈونس ٹینس کورس میں شرکت کیلئے (کل) سری لنکا روانہ ہونگے

جمعرات 1 جنوری 2015 17:23

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء ) معین شاہ آئی ٹی ایف لیول ٹو ایڈونس ٹینس کورس میں شرکت کیلئے (کل) جمعہ کو سری لنکا روانہ ہونگے۔

(جاری ہے)

کورس سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں 5 جنوری سے شروع ہوگا۔ جس میں پاکستان سمیت ایشیاء بھر سے 24 کوچز شرکت کریں گے۔ یہ کورس 16 جنوری تک جاری رہے گا جبکہ کامران خلیل اسسٹنٹ ٹیوٹر کے طور پر کورس میں شرکت کریں گے اور 3 جنوری کو سری لنکا روانہ ہونگے۔

متعلقہ عنوان :