ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرا ٹیسٹ جیتنے کے لیے ٹیم کو میدان میں اتاریں گے ، ہاشم آملہ

جمعرات 1 جنوری 2015 17:22

کیپ ٹاؤن ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء ) جنوبی افریقہ کے کپتان اور مایہ ناز اوپننگ بلے باز ہاشم آملہ نے کہا ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرا ٹیسٹ جیتنے کے لیے میدان میں اتاریں گے، ہاشم آملہ نے کہا کہ تیسرا ٹیسٹ جیت کر ٹیسٹ سیریز 2-0 سے اپنے نام کرینگے، انہوں نے کہا کہ دوسرا ٹیسٹ جیتنے کے لیے ٹیم نے بہت کوشش کی تاہم اس مقصد میں کامیاب نہ ہوسکی، انہوں نے کہا کہ آخری ٹیسٹ جیت کر سیریز 2-0 سے اپنے نام کرنے کیلئے ٹیم کو میدان میں اتاریں گے۔

(جاری ہے)

پروٹیز اور ویسٹ انڈیزکے درمیان دوسرا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوا تاہم پروٹیز کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔