آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان آخری ٹیسٹ 6 جنوری سے شروع ہو گا،کینگروز کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل

جمعرات 1 جنوری 2015 17:22

سڈنی( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء ) آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ 6 جنوری سے سڈنی میں شروع ہو گا۔ کینگروز نے چار میچوں کی سیریز پہلے ہی 2-0 سے جیت لی ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے سیریز کے پہلے تینوں میچز انتہائی کانٹے دار رہے، کینگروز نے سنسنی خیز مقابلوں کے بعد ابتدائی دونوں میچز میں کامیابی حاصل کر کے سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ دلچسپ مقابلے کے بعد ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :