ہیرالڈ نے 2014ءکا اعزاز پاکستان کے شہید طالبعلم اعتزاز کے نام کردیا
جمعرات 1 جنوری 2015 17:18
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم جنوری 2015ء) اپنی جان قربان کرکے ہنگو کے سکول پر خود کش حملے کو ناکام بنانے والے16 سالہ طالبعلم اعتزاز حسن کو سال 2014 ءکے لیے ’ہیرالڈ‘ کی بہترین شخصیت منتخب کیا گیا ہے۔اعتزاز نے گذشتہ سال جنوری میں سکول پر حملہ ناکام بنایاتھا۔ ڈان نیوز کے مطابق ہیرالڈ کی سال کی بہترین شخصیت کا ایوارڈ اس پاکستانی شخصیت کو دیا جاتا ہے جو سال بھر خبروں کی دنیا پر چھائے رہے اور انہوں نے کوئی اہم کام کیا ہو۔
16 دسمبر کو پشاورکے آرمی پبلک سکول پر حملے کے بعد اعتزاز کی قربانی کو مزید سراہا گیا اور وہ تین طرز کے ووٹنگ کے عمل کے فاتح ٹھہرے۔ ووٹنگ کے لیے آن لائن، بذریعہ پوسٹ اور 10 نامور پاکستانیوں پر مشتمل پینل کی رائے کو مدنظر رکھا گیا۔(جاری ہے)
حتمی نتیجے میں اعتزاز 24.1 فیصد ووٹ لے کر سرفہرست رہے جبکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان محض چند ووٹ کی کمی سے دوسرے نمبر پر رہے۔
اس فہرست میں شامل دیگر امیدواروں میں توہین مذہب مقدمے کی پیروی کے دوران قتل کیے جانے والے راشد رحمان کے ساتھ سٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ میں تیسرے نمبر پر آنے والے لیاری کے فٹبالر بھی شامل تھے۔ رپورٹ کے مطابق ’ہیرالڈ‘ کی سال کی بہترین شخصیات کی نامزدگیوں میں ایک اور قابل ذکر نام لاپتہ بلوچ کی واپسی کے لیے مہم چلانے والے ماما قدیر کا ہے جبکہ امن کے نوبیل انعام حاصل کرنے والی ملالہ یوسفزئی بھی امیدواروں میں شامل تھیں۔مزید اہم خبریں
-
یوکرین کے لیے 61 بلین ڈالر کی امریکی امداد
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
سوات یونیورسٹی میں خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والا شخص ساتھیوں سمیت گرفتار
-
عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے،حامد خان
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.