نیاجی ایس ٹی ٹیکس غیر ضروری اور آئینی ہے،فوری واپس لیا جائے، سینیٹر الیاس بلور

جمعرات 1 جنوری 2015 17:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء)عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما و سینیٹر الیاس بلور نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی خوش آئند ہے اور یہ کمی اور بھی کمی آنی چاہیے ۔حکومت نے جو نیا جی ایس ٹی ٹیکس لگایا ہے وہ غیر آئینی ہے ۔عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے اس کا فائدہ عوام تک پہنچنا چاہیے ۔حکومت بجلی کے نرخ بھی مزید کم کرے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے جو جی ایس ٹی ٹیکس لگا رہی ہے وہ غیر ضروری اور غیر آئینی ہے حکومت یہ ٹیکس فوری واپس لے اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے اقدامات کرے