فوجی عدالتوں کا قیام ،آئین میں ترمیم کرنا ہوگی ،رفیق رجوانہ،

ترمیم نہیں ہوگی تو فوجی عدالتیں قائم نہیں ہو سکتیں،پٹرولیم مصنوعات میں کمی خوش آئندہے،عوام کو فائدہ پہنچنا چاہیے، رہنما مسلم لیگ (ن)

جمعرات 1 جنوری 2015 17:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ گزرتے ہوئے حالات کے پیش نظر فیصلے کرنا پڑتے ہیں ،جب تک قانون و آئین میں ترمیم نہیں ہوگی تب تک فوجی عدالتیں قائم نہیں ہوں گی۔پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچنا چاہیے۔اگر ایسا نہیں ہوتا تو ہمارا پارلیمنٹ میں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

ان خیالات کاا ظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے حالات کے پیش نظر فیصلے کرنا پڑتے ہیں۔فوجی عدالتوں کے قیام کے لئے قانون پارلیمنٹ ہاؤس سے پاس نہیں ہوتا تو تب تک فوجی عدالتیں قائم نہیں ہو سکتی ۔انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے لئے آئین و قانون میں ترمیم ہونی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی خوش آئند ہے اور اس کا براہ راست عوام تک فائدہ پہنچنا چاہیے اگر ایسا نہیں ہوتا تو ہمیں پارلیمنٹ میں نہیں بیٹھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ جلد از جلد ایسے اقدامات کرے کہ پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو جلد از جلد فائدہ پہنچنا چاہیے

متعلقہ عنوان :