2014 سونے کیلئے برا سال ،سونا15 ہزار سو روپے فی تولہ سستا ہوا

جمعرات 1 جنوری 2015 17:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء)گزشتہ سال2014 سونے کیلئے برا سال ثابت ہوا، ایک سال کے دوران سونا15 ہزار سو روپے فی تولہ سستا ہوا۔

(جاری ہے)

دو ہزار تیرہ کے اختتام پر سونے کی فی تولہ قیمت باسٹھ ہزار روپے پر موجود تھی جو سال دو ہزار چودہ کے اختتام پر چھیالیس ہزار نو سو روپے فی تولہ پر آ گئی۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت چار سو سڑسٹھ ڈالر فی اونس کمی سے گیارہ سو اٹھانوے ڈالر فی اونس پر بند ہوا ۔