2014 پاکستانی روپے کیلئے بہترین سال رہا، ڈالر 4روپے 84 پیسے، پاوٴنڈ 17روپے 60 پیسے سستا ہوا؛مرکزی بنک

جمعرات 1 جنوری 2015 17:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) گزشتہ سال2014 پاکستانی روپے کیلئے بہترین سال ثابت ہوا۔ ایک سال میں ڈالر 4روپے 84 پیسے، پاوٴنڈ 17روپے 60 پیسے اور کویتی دینار 29روپے 81پیسے سستا ہوا۔ اسٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق انٹر بنک فاریکس مارکیٹ میں ڈالر سو روپے اڑتالیس پیسے پر بند ہوا جو سال دو ہزار تیرہ کے اختتام پر ایک سو پانچ روپے بتیس پیسے کی سطح پر موجود تھا۔

(جاری ہے)

سال دو ہزار چودہ کے دوران روپے کے مقابلے میں برطانوی پاوٴنڈ سترہ روپے ساٹھ پیسے سستا ہوا۔ اِس دوران یورو بائیس روپے پچانوے پیسے ، آسٹریلین ڈالر کی قدر گیارہ روپے ساٹھ پیسے کم ہوئی۔ کینیڈین ڈالر کے مقابلے میں پاکستان روپے کی قدر بارہ روپے تیئس پیسے بڑھی۔ ایک سال کے دوران نیوزی لینڈ ڈالرسات روپے چھیاسٹھ پیسے ، کویتی دینار انتیس روپے اکاسی پیسے جبکہ بحرینی دیناربارہ روپے ستاسی پیسے سستا ہوا ۔

متعلقہ عنوان :