ملکی منڈیوں میں روئی کی فی من قیمت میں 100 روپے اضافہ، پنجاب میں قیمت 5 ہزار300 روپے ہوگئی

جمعرات 1 جنوری 2015 17:04

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) مقامی منڈیوں میں روئی کی فی من قیمت میں ایک سو روپے اضافہ سے، پنجاب میں قیمت پانچ ہزار تین سو روپے ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق عالمی منڈیوں میں نرخ بڑھنے کے بعد ملک میں بھی روئی کی قیمتیں بڑھ گئیں ، مقامی منڈیوں میں قیمت سو روپے من بڑھ گئی۔

(جاری ہے)

قیمتوں میں اضافے کے بعد پنجاب میں روئی پانچ ہزار ، تین سو روپے ، من پر پہنچ گئی ، جبکہ سندھ میں قیمت پانچ ہزار ، ایک سو ، پچاس روپے من پرہوگئی ، چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق امریکا، چین اور بھارت میں قیمتیں بڑھنے کے سبب ملک میں بھی روئی کے نرخ بڑھے ، جبکہ معیاری پْھٹی کی آمد میں تاخیر بھی قیمتوں میں اضافے کا سبب ہے۔

متعلقہ عنوان :