سال 2014 ؛ پاکستان میں صنعت و تجارت کے حوالے سے ملا جلا رجحان رہا،
سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی، روپے کی قدرمیں ریکوری، حصص مارکیٹ میں بلندیوں کا سفر اور کاٹن مارکیٹس میں نرخوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی
جمعرات 1 جنوری 2015 17:04
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) پاکستان میں صنعت و تجارت کے حوالے سے گزشتہ سال 2014 کے دوران ملا جلا رجحان رہا، سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی، روپے کی قدرمیں ریکوری، حصص مارکیٹ میں بلندیوں کا سفر اور کاٹن مارکیٹس میں نرخوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔پاکستان میں تقویمی سال 2014 کے دوران روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں غیرمعمولی کمی دیکھی گئی، کراچی کاٹن ایسوسی ایشن میں روئی کے اسپاٹ ریٹ 1850 روپے گھٹ کر 4950 روپے فی من تک گر گئے، اوپن مارکیٹ میں روئی کی قیمتیں 2 ہزار روپے کی کمی سے 5200 سے 5300 روپے من تک رہیں جبکہ پھٹی کے نرخ بھی 1200 روپے تک کمی سے 2700 روپے فی 40 کلو گرام ہوگئے جس سے کاشت کاروں کوبھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
زرمبادلہ کی مارکیٹس میں روپے کی قدرمیں بہتری آئی، 2014 کے دوران پاکستانی روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی قدرمیں مجموعی طور پر4.80 روپے، یورپی سنگل کرنسی ”یورو“ کی قدر میں21 روپے اوربرطانوی پاوٴنڈ کی قدر میں مجموعی طور پر 16 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، سال کے اختتامی دن ڈالر کی قدر 100.46 روپے پر بند ہوئی، سال2014 سونے کی تجارت کرنے والوں کے لیے غیرسازگار جبکہ خریداروں کیلیے اچھاثابت ہوا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے
-
اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے
-
عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی
-
گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ
-
اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا
-
برائیلر گوشت کی قیمت میں10روپے فی کلو اضافہ
-
پاک چین دوستی میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی،میاں زاہد حسین
-
چائے کی درآمدات میں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں نمایاں اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.