اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے جسٹس عامر فاروق نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

جمعرات 1 جنوری 2015 16:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے جسٹس عامر فاروق نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ، کی تقریب حلف برادری ہائیکورٹ کے کمیٹی روم میں جمعرات کے روز ہوئی ۔ چیف جسٹس محمد انور خان کاسی نے عامر فاروق سے حلف لیا۔ جسٹس عامر فاروق کی حلف تقریب برادری میں چیف جسٹس محمد انور خان کاسی، جسٹس شوکت عزیز صدیقی ،ایڈیشنل آٹارنی جنرل آف پاکستان آفنان کریم کنڈی ،ڈپٹی آٹارنی جنرل حسنین ابراہیم کاظمی ،ڈپٹی آٹارنی جنرل بیرسٹر جہانگیر جدون ،سیشن جج راجہ جواد ،انسداددہشگردی کی خصوصی عدالت کے جج کوثر زیدی ڈپٹی رجسٹرار اور ایڈیشنل رجسٹرار کے علاوہ ہائیکورٹ کے عملہ نے شرکت کی ۔

بعدازاں تقریب حلف برادری کے بعد جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں دو نئے کیسز کی سماعت بھی ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت میں درخواست گزار صفدرعلی کے وکیل پیش ہوئے ۔ وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میرے کیس پر آفس کی جانب سے اعتراضات لگائے گئے ہیں ۔ عدالت نے اعتراضات دور کرتے ہوئے کیس کی سماعت بھی آئندہ پیر کے لیے ملتوی کردی ۔ عدالت نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے فریقین کا موقف سننے کے لیے تین دن کا نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے۔

جسٹس عامر فاروق کی تقرری کا نوٹیفکشن وزارت قانون وانصاف نے 31 دسمبر کو جاری کیا تھا۔ جسٹس عامر فارو ق کی تقرری کے بعد ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 5 ہوگئی ہے اس سے پہلے چیف جسٹس محمد انور خان کاسی ،جسٹس نورالحق این قریشی ،جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس اطہر من اللہ کام کررہے جبکہ ہائیکورٹ میں آئینی طورپر ججز کی تعداد 7 ہونی چاہیے ابھی بھی ہائیکورٹ میں دوججز کی اسامیاں خالی پڑی ہیں ۔

عامر فاروق کی تقرری بطور ایڈیشنل جج جوکہ ایک سال کے کنٹریکٹ پر کی گئی ہے۔ عدالتی وقت ختم ہونے کے بعد جسٹس عامر فاروق سے اسلام آبا دہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر جہانگیر اسلم بلوچ (اے آر وائی )اور سیکرٹر ی انفارمیشن عبدالستاراعوان (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء )نے چیمبر میں ملاقات کی اور انہیں ہائیکورٹ کا جج بننے کی مبارکباد دی اور ان کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہارا کیا ۔

جسٹس عامر فاروق نے کہا میڈیا ریاست کا ایک اہم ستون بن چکاہے۔ میڈیا پوری قوم کی آواز کی ترجمانی کررہاہے ۔جسٹس عامر فاروق نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہائیکورٹ کی میڈیا ایسوسی ایشن کے نمائندے اپنی صحافتی ذمہ داریوں کو مثبت سوچ کے ساتھ نبھائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :