کراچی ‘گلستان جوہر کے علاقے میں فرنیچر مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

جمعرات 1 جنوری 2015 16:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) کراچی میں گلستان جوہر کے علاقے میں فرنیچر مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ لگنے کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔گلستان جوہر میں کامران چورنگی کے قریب فرنیچر مارکیٹ میں اچانک آگ لگ گئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی۔

(جاری ہے)

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ پر قابو پاننے کے لیے فائرٹینڈر کی 5 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ تھوڑی دیر کی جدوجہد کے بعد آ گ پر قابو پالیا گیا۔ خوش قسمتی سے آگ لگنے کے واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ آگ لگنے والی جگہ سے گیس کے 30 سلینڈر اور آئل سے بھرے دو ڈرم بھی ملے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اگر ان گیس سلنڈر یا آئل ڈرم میں لگ جاتی تو کوئی بڑا نقصان ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :