میرپورخاص انتظامیہ کا علماء کرام کی تقاریر کی ریکارڈنگ کا فیصلہ

جمعرات 1 جنوری 2015 16:22

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء ) میرپورخاص انتظامیہ کا علماء کرام کی تقاریر کی ریکارڈنگ کا فیصلہ ،جلوسوں کی مانیٹرنگکے لئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب ،بلدیہ کمپلیکس میں کنٹرول روم قائم کردیا ۔دربار ہا ل میں منعقدہ اجلا س میں علماء کرام کو آگاہ کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

سندھ پریس کلب پر صحافیوں کو 12ربیع الاول حوالے سے ا نتظامات سے آگاہ کرتے ہوئے کمشنر ساجد جمال ابڑو اورایس ایس پی جام ظفر اللہ دیجایو نے بتایا کہ ہم نے علماء کرام کو آگاہ کردیا ہے کہ علماء کرام کی تقاریر کی ریکارڈنگ کی جائیگی۔

جب امن امان اور ناخوشگوار واقعات سے بروقت نمٹانے کے لئے جلوسوں کی مانیٹرنگ کو فل پروف سیکورٹی بنانے کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرتے ہوئے بلدیہ کمپلیکس میں کنٹرول روم قائم ہے ۔جب کہ تمام افسران کو ہدایت کی کہ 12ربیع الاول تک ضلعی ہیڈ کوارٹرنہ چھوڑیں۔