لاڑکانہ، درگاہ عالیہ حضرت مشوری شریف میں 12ربیع الاول کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلیے گئے

جمعرات 1 جنوری 2015 16:21

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) جشن عید میلاد نبی ﷺ حسب روایت 12ربیع الاول کو درگاہ عالیہ حضرت مشوری شریف میں منانے کے انتظامات درگاہ عالیہ کے گادی نشین سائیں شفیع محمد مشوری کی نگرانی میں مکمل کئے گئے ہیں، ملک بھر سے درگاہ کے عقیدت مند اور مریدوں کیقافلے پہنچنا شروع ہوگئے ہیں،جماعت اہل سنت قاسمیہ پاکستان کے پریس ترجمان شیخ عبدالعزیز قاسمی کے مطابق ریلوے اسٹاپ درگاہ عالیہ اسٹیشن مشوری شریف پر یکم ربیع الاول سے پانچ جنوری تک تمام آنے جانے والی ٹرینیں خصوصی اسٹاپ کریں گے ، کیونکہ ملک کے کونے کونے سے ہزاروں زائرین و مریدین اس بابرکت موقعے پر درگاہ مشوری شریف شرکت کرتے ہیں،دوسری جانب درگاہ شریف پر میلاد نبی ﷺ کے حوالے سے سبز جھنڈے اور پرچموں کے علاوہ برقی قمقموں سے سجانے کے ساتھ ساتھ استقبالیاں کیمپیں بھی لگائی گئی ہیں ،یاد رہے 12ربیع الاول کی شب عظیم الشان محفل میلاد میں ملک بھر کے نامور نعت خواں اور علما ء کرام شرکت کرتے ہیں اور یہ تقریب 12ربیع الاول کے دن 12بجے تک ملک کے استحکام اور عوام کی خوشحالی کے لئے کی جانے والی دعا تک جاری رہتی ہے۔