چوہدری شجاعت اور سیکرٹری رانا محمد سرور کا پاکستان ائیرفورس کے انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑی تجمل حسین باجوہ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعرات 1 جنوری 2015 16:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) سابق وزیر اعظم و پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور سیکرٹری رانا محمد سرور نے پاکستان ائیرفورس کے انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑی تجمل حسین باجوہ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، واضح رہے کہ انٹرنیشنل کھلاڑی تجمل حسین باجوہ جمعرات کے روز گوجرہ کے قریب ایک ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے ہیں۔