جے یو آئی نے سانحہ پشاور، ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل، مولانا فضل الرحمن پر حملے کیخلاف 19 جنوری کو ملک گیر احتجاجی مظاہرے ملتوی کردیئے

جمعرات 1 جنوری 2015 16:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) جے یو آئی نے قائد جمعیت پر حملہ اور مو لا نا ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل اورملک میں ہونے والی دہشت گر دی کے خلاف پشاور کے سانحہ کے بعد کراچی لاہور میں آگ لگنے کے سانحات کی وجہ سے 19جنوری جمعہ کو ملک گیر احتجاجی مظاہروں کو ملتوی کر دیا ہے یہ اعلان پارٹی کے قائم مقام سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان نے پارٹی راہنماؤں کی مشاورتی اجلاس اور رابطوں کے بعد کیا مشاورت میں مو لا نا محمد یوسف،مو لا نا صاحبزاہ عبد القیوم ہالیجوی، مولانا فضل علی حقانی،ملک سکندر خان ایڈووکیٹ،مو لا نا عطاء الرحمن، محمد اسلم غوری، مفتی ابرار احمد، سیدفضل علی آغا،حاجی شمس الرحمن شمسی،عبد الرزاق عابد لاکھو اور دیگر شامل تھے پارٹی راہنماؤں نے کہا کہ مسلسل سانحات سے پوری قوم غم میں ڈوبی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی بھی متاثرہ گھروں کے سوگ میں برابر کی شریک ہے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کی مر کزی شوری نے ملک گیر مظاہروں کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق 19جنوری کو ملک بھر میں ضلعی ہیڈ کواٹرزپر احتجاجی جلوس اور مظاہرے کر نے تھے ان سانحات کی وجہ سے مظاہروں کو ملتوی کر نے کا فیصلہ کیاہے مو لا نا محمد امجد خان نے بتا یا کہ اس کے بعد کے پروگرام طے شدہ فیصلے کے مطابق ہوں گے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء مولا نا محمد امجد خان نے بتا یا کہ پارٹی کے انتخابی عمل کے حوالے سے شکایات کا جائزہ لینے اور انھیں نمٹانے کے لیئے امیر جمعیت مو لا نا فضل الرحمن نے قائم کمیٹی کے نئے سربراہ کی منظوری دے دی ہے کمیٹی کے نئے سر براہ مو لا نا صاحبزادہ عبد القیوم ہالیجوی ہوں گے اس قبل مو لا نا ڈاکٹر خالد محمو سومرو مر حوم کمیٹی کے سر براہ تھے کمیٹی کے نئے سر برہ کے معاون خصوصی محمد اسلم غوری ہوں گے ۔