وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی فلیگ میٹنگ پر ہونے والی بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت،

امن کی خواہش کوبھارت ہماری کمزوری نہ سمجھے بھارت کوہر قسم کی جارحیت کامنہ توڑجواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں بیان

جمعرات 1 جنوری 2015 16:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے فلیگ میٹنگ پر ہونے والی بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ امن کی خواہش کوبھارت ہماری کمزوری نہ سمجھے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں وزیر دفاع نے فلیگ میٹنگ پرہونیوالی بھارتی جارحیت کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ہم بھارت کوہر قسم کی جارحیت کامنہ توڑجواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہماری دیریاامن کی کوششوں میں مشکلات نہ کھڑی کی جائیں وزیر دفاع نے کہاکہ دنیابھرمیں فلیگ میٹنگ پرحملہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی سمجھاجاتاہے بھارت مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہاہے