چین پاکستان کورواں برس 3 زی ٹین جنگی ہیلی کاپٹردیگا ،

پاکستان نے چین کے ذی ٹین نامی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی ذرائع

جمعرات 1 جنوری 2015 16:12

چین پاکستان کورواں برس 3 زی ٹین جنگی ہیلی کاپٹردیگا ،

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) پاکستان کو پرانے دوست چین سے نئے سال میں بڑاتحفہ ملنے کاامکان ہے رواں سال 3 ذی ٹین جنگی ہیلی کاپٹر پاکستان آرمی ایوی ایشن فلیٹ میں شامل ہوں گے ا سے دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑنے کی صلاحیت بڑھ جائیگی ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ پاکستان نے چین کے ذی ٹین نامی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔

(جاری ہے)

اینٹی ٹینک جنگی ہیلی کاپٹر ذی ٹین ریڈار میں آئے بغیر دشمن کے علاقے میں 3 سے 4 کلومیٹر کے فاصلے سے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ذی ٹین فضا سے فضا میں اور فضا سے زمین میں مارنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان اس سے قبل بھی چین سے چند ذی نائن ہیلی کاپٹر خرید چکا ہے ذی ٹین کے پاک آرمی ایوی ایشن میں شامل ہونے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت بڑھ جائیگی اس سے قبل پاکستان دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز میں بڑے پیمانے پر جنگی ہیلی کاپٹرز کوبرا کا نہایت موثر استعمال کر رہا ہے۔ دوسری جانب پاکستان روس سے ایم آئی 35 جنگی ہیلی کاپٹر بھی خریدنے میں دلچسپی رکھتاہے ۔

متعلقہ عنوان :