سبزی منڈی میں آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام کیلئے فائر فائیٹنگ کا نظام فوری نافذ کیا جائے ،کمشنر کراچی

جمعرات 1 جنوری 2015 15:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ شہریوں کو کم قیمت اور سستی سبزی اور فروٹس کی دستیابی کے سلسلہ میں ترجیحی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ مارکیٹ کمیٹی، بیورو آف سپلائی ، محکمہ زراعت اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ اس سلسلہ میں سبزی منڈی میں آکشن کے نظام شفا ف بنانے کے لئے مل کر اپنا کر دار ادا کریں تاکہ شہریوں کو نا جائز منافع خوروں سے نجات دلانے کی کو ششیں بار آور ہوں وہ اپنے دفتر میں سبزی منڈی کو بہتر بنانے کے جائزہ اجلاس کی صدار ت کر رہے تھے، اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ۔

II ، بیورو آف سپلائی، محکمہ زراعت، مارکیٹ کمیٹی اور انتظامیہ کے افسران کے علاوہ سبزی اور فروٹس کے نمائندہ تاجروں نے شر کت کی،کمشنر نے کہا کہ سبزی منڈی کو شفاف بنانا اور جو قیمتیں سبزی منڈی میں مقر ر کی جائیں ان قیمتوں پر سبزیوں اور فروٹس کو عام افراد کو بازار میں دستیاب کر نا تما م متعلقہ اداروں کے لئے چیلنج ہے۔

(جاری ہے)

اس کے لئے مر بوط کو ششیں کر نے کی ضرور ت ہے اجلاس میں سبزی منڈی میں آتشزدگی کی روک تھام کر نے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنرگلزار ہجری مشتاق احمد نے اجلاس کو بتا یا کہ کمشنر کی ہدایت پر سبزی منڈی میں فائر اسٹیشن بنانے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ بلدیہ عظمیٰ کے محکمہ فائر برگیڈ سے مشاور ت کی جا رہی ہے۔ محکمہ فائر برگیڈ نے سبزی منڈی میں فائر فائٹنگ کا نظام قائم کر نے کے لئے تعاو ن کر نے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ان کی مشاورت سے سبزی منڈی میں فائر اسٹیشن قائم کر نے کے لئے جگہ کی شنا خت کر لی گئی ہے ۔

کمشنر نے کہا کہ سبزی منڈی میں فائر اسٹیشن قائم کر نے کے لئے فوری اقدامات کر نے کی ضرور ت ہے فوری اقدا مات کے طور پر پانی کی کمی کا مسئلہ بورنگ کے ذریعے حل کیا جا ئے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بچت بازاروں میں سبزی اور فروٹس کے رعائتی اور سبزی منڈی ریٹ پر سبزی اور فروٹس کے اسٹا لز لگا ئے جائیں گے۔ اجلاس میں مو جود سبزی اور فروٹس کے تاجر عبد الرؤف تنولی، حاجی شاہجہاں اور فیض اللہ اچکزئی نے بچت با زاروں میں سبزی مندی ریٹ پر سبزی اور فروٹس کے اسٹالز لگانے پا آمادگی ظا ہر کی وہ یہ اسٹالز فور ی طور پر لگائیں گے، بیورو آ ف سپلائی تعاون کر ے گاکمشنر نے کہا کہ تاجروں کے رعائتی اسٹالز سے بچت بازار میں سبزی منڈی میں مقر ر کی جانے والی قیمتوں کو نا فذ کر نے بھی مد د ملے گی۔

متعلقہ عنوان :