Live Updates

تحریک انصاف عوامی حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی ،کرنل(ر) عابد محمودکھگہ ،

عام لوگوں کی محرومیاں ختم کرکے ہی ملک میں جمہوری عمل کومضبوط بنایاجاسکتا ہے ،کارکنوں سے بات چیت

جمعرات 1 جنوری 2015 15:46

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری حلقہ این اے 157کے ٹکٹ ہولڈر کرنل(ر) عابد محمودکھگہ نے کہاکہ تحریک انصاف عوامی حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی عام لوگوں کی محرومیاں ختم کرکے ہی ملک میں جمہوری عمل کومضبوط بنایاجاسکتا ہے ۔ وہ یہاں پارٹی کارکنوں سے بات چیت کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مذاکرات میں ڈیڈلاک حکومت کی طرف سے ہے تحریک انصاف کادو ٹوک اورواضح موقف ہے ملک میں صاف شفاف الیکشن کے انعقاد سے ترقی وخوشحالی کاعمل تیز ہوگا اورعام لوگوں کو ان کے بنیادی حقوق ملیں گے دھاندلی کے نتیجہ میں آنیوالوں کی ترجیحات میں عوام کے سوا سب کچھ ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی جدوجہد کے نتیجہ میں پیداہونے والے سیاسی شعور سے ہی تبدیلی کی بنیاد رکھی جائے گی ملک میں صاف شفاف الیکشن کے نتیجہ میں تحریک انصاف سب سے بڑی سیاسی قوت کے طورپر سامنے آئے گی اورکلین سویپ کرے گی ۔انہوں نے کارکنوں پرزوردیاکہ وہ رابطہ میم کو جاری رکھیں مستقبل عوا م اورتحریک انصاف کاہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :