چیئر مین سینٹ نیئر حسین بخاری کا وزراء کی سینٹ اجلاس میں غیر حاضری پر شدید برہمی کا اظہار

جمعرات 1 جنوری 2015 15:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء)چیئر مین سینٹ نیئر حسین بخاری نے وزراء کی سینٹ اجلاس میں غیر حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سنجیدگی کا یہ عالم ہے تلاوت کے وقت کوئی رکن ایوان میں موجود نہیں جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے پٹرولیم مصنوعات پر پانچ فیصد جی ایس ٹی کے نفاذ کے خلاف سینٹ سے واک آؤٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کالا ٹیکس ہے جو نامناسب ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سینٹ کااجلاس چیئر مین سینٹ نیئر حسین بخاری کی زیر صدارت ہوا اجلاس شروع ہوا تو پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر رضا ربانی نے کہاکہ سینٹ کے غیر سنجیدگی ایک مذاق بن گئی ہے پارلیمنٹ بالخصوص سینٹ کو انتہائی غیر سنجیدگی سے لیا جارہا ہے جس پر عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر زاہد خان نے رضا ربانی کے موقف سے اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ وزراء کی سینٹ اجلا س سے غیر حاضری پر چیئر مین رولنگ دیں چیئر مین سینٹ نے وزراء کی اجلا س سے غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایوان میں اراکین نہ بھی ہو وزراء تو اجلا س میں شریک ہوں چیئر مین سینٹ نے کہاکہ وزراء ایوان میں نہیں آتے انہوں نے کہاکہ سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ تلاوت کے وقت بھی کوئی رکن ایوان میں موجود نہیں ہے سینٹ اجلاس کے دور ان اپوزیشن ارکان نے پٹرولیم مصنوعات پر5فیصد جی ایس ٹی کانفاذپر اجلاس سے واک آؤٹ کیا پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی نے پانچ فیصد جی ایس ٹی کے نفاذ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ کالا ٹیکس جو نا مناسب ہے انہوں نے کہاکہ ہم ٹیکس کے خلاف ایوان سے واک آؤٹ کرتے ہیں ۔