شہر قائد میں گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے فضاء میں گرد و غبار چھا گیا ،

پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ،بین الاقوامی پروازوں کو اتارنے کے بجائے احمد آباد، مسقط اور زاہدان بھجوادیا گیا

جمعرات 1 جنوری 2015 15:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) شہر قائد میں گرد آلود ہواں کی وجہ سے فضا میں گرد و غبار چھا گیا ہے جس کی وجہ سے پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح سویرے سے ہی گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں جس کی وجہ سے جہاں فضا گرد و غبار سے اٹ گئی وہیں حد نگاہ میں بھی کمی ہوئی جس سے پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا اور کئی بین الاقوامی پروازوں کو اتارنے کے بجائے احمد آباد، مسقط اور زاہدان بھجوادیا گیا ہے۔

گرد آلود ہواں سے جہاں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے وہیں اس کی وجہ سے سانس اور الرجی کے مریضوں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ غیرمعمولی تیز گرد آلود ہواں کا سلسلہ 2دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ جس کے بعد موسم بتدریج معمول پر آجائے گا، گرد آلود ہواں کے نتیجے میں بارش کا کوئی امکان نہیں تاہم سردی کی شدت بڑھ جائے گی ۔