کراچی چڑیا گھر کو انٹرنیشنل زو کی فہرست میں شامل کرنے کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں،کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی

جمعرات 1 جنوری 2015 15:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی چڑیا گھر کو انٹرنیشنل زو (zoo )کی فہرست میں شامل کر وانے کیلئے تمام تر تقاضوں کو پورا کرنے کے بھر پو ر اقدامات کیئے جا ئینگے اور اس سلسلے میں تمام تر کمی اور خامیو ں کو دور کیا جا ئیگاتاکہ قومی اور انٹر نیشنل سیا حوں کے ساتھ شہر یو ں کیلئے بھی اسے پر کشش اور با سہو لت بنا یا جا سکے ،ان خیالات کا اظہا ر انھو ں نے کر اچی زو ،اکیو ریم اور سفاری پا رک کی بہتری کے سلسلے میں قائم ایڈ وائزری کمیٹی کر اچی زو میں منعقدہ پہلے اجلاس سے خطاب کے مو قع پر کیا ،اجلا س میں ڈائریکٹر لو کل گورنمنٹ محترمہ روبینہ آصف ،سینئر ڈائر یکٹر سی ایس آر کے ایم سی ریحان خان ،ڈائر یکٹر پلا ننگ ڈوپلمنٹ اینڈ انو ائر منٹ سید محمد شکیب ،ڈائر یکٹرزو محمد فہیم خان ،ڈائر یکٹر سفاری پارک مغیر ہ قادری ،یو نیورسٹی آف کراچی ڈیپارٹمنٹ آف زو لوجی وائلڈ لا ئف اینڈ فشریز کے پر وفیسر ڈاکٹر محمدظہیر خان ،ڈائر یکٹر میڈیا کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی ،اسسٹنٹ کمشنر گارڈن ڈاکٹر منصورکے علاوہ کراچی چیمبر آف کامرس کے نما ئیندے فیصل مختار اور دیگر متعلقہ افسران بھی شریک تھے ،کمشنر کراچی نے اس مو قعہ پر کہا کہ کراچی زو میں جانوروں کی اموات اور پیدائش کا مکمل ریکا رڈ رکھا جا ئے ،جبکہ جا نوروں کی شرح اموات میں کمی اور بقاء و سلا متی کی شرح میں اضافے کے حوالے سے مو ثر اقداما ت کیئے جا ئیں ،انھو ں نے کہا کہ کراچی زو شہر اور ملک کا قیمتی اثاثہ ہے اور اسکی حفاظت ہر شہری کا فرض ہے ،پر ندے اور جانو ربچو ں کی مانند ہو تے ہیں اور انکی نگہداشت اور دیکھ بھا ل بھی اس طرح سے کی جا تی ہے اور کر نا چائیے ،انھو ں نے کہا کہ حکومت کی خواہش ہے کہ کر اچی زو دنیا کے اچھے زو میں شامل ہو جا ئے ،اور ایڈوائزری کمیٹی کا قیام بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے کمیٹی میں بزنس کمیو نٹی اور ٹریڈ با ڈیز کے نمائیندے بھی شا مل ہیں ،انھو ں نے کہا کہ یو نیو رسٹیز کے طلبا ء کی اپنی تھیسس کے سلسلے میں کراچی زو سے استفادہ حاصل کر نا چائیے ،زو میں منکی ،اور اینمل شو کا اہتمام کیا جائے ،جبکہ زو کا بجٹ دیگر بجٹ سے علیحدہ رکھا جا ئے، زو کو امپروپمنٹ کرنے کا اسکو پ سمندر سے بھی گہرااور فضاؤ ں سے بھی اونچاہے ،سچی لگن اور محنت کی ضرورت ہے مجھے امید ہے کہ کے ایم سی کے با صلا حیت اور محنتی افسران بھی ٹاسک کو پو را کر سکتے ہیں، کراچی زو کے ذریعے انتہا پسندی کو ختم کیا جا سکتاہے ،یہا ں پر میوزیم کی امپر وپمنٹ کی ضرورت ہے ،مخیر حضرات اگر میوزیم کیلئے کام کر یں تو ان کے نا م سے منسوخ کیا جا سکتاہے ،سالانہ ترقیاتی پر گرام میں جا نوروں کیلئے رقم رکھی جا نا چائیے ،میڈیا کو چائیے کہ زو کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے سلسلے میں ٹاک شوزکرایا جائے ،کمشنر کراچی نے اس مو قعہ پر کہا کہ ویٹنٹری ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ شہر بھر میں ضبط ہو نے والاگوشت چڑیا گھر کے جا نوروں کیلئے بھجو ایا جا ئے تاہم اس با ت کو بھی یقینی بنا یا جا یا کہ یہ گوشت جا نوروں کیلئے مضر صحت نہ ہو ،اس مو قعہ پر سینئرڈائر یکٹر سی ایس آر نے بتایا کہ وزیر اعلی سندھ نے کراچی چڑیا گھر کو گینڈا،دریا ئی گھوڑا اور جراف دینے کا وعدہ کیا ہے ،جس کی تکمیل کے بعد کراچی زو کسی حد تک انٹرنیشنل زوکی فہرست میں شامل کیئے جا نے کے قابل ہو سکتا ہے ،زو میں اس وقت 9 00 کے قریب پرندے وغیرہ مو جو د ہیں ،جبکہ جا نوروں کے حوالے سے ایک لا ئیبریری کی روٹری کلب کے تعاون سے تیا ر کی جا رہی ہے ،اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ زو کی خالی آسامیو ں کو جلد از جلد پر کیا جا ئے ،پا رک ڈیپارٹمنٹ سے ایکو ریم اسٹاف کو دوبا رہ زو میں تعنیا ت کیا جا ئے ،مختلف یو نیورسٹیز کے زو لو جیکل ڈیپارٹمنٹ کے طلبا اور اساتذہ کو مدعوکیا جا ئے ،زو کی امپروپمنٹ کیلئے سیمنا ر اور ورکشاپ کا انعقاد اور اس میں ماہر ین کو مدعوکیا جا ئے ،زو میں براؤ ن ریچھ کو شامل کیا جا ئے زو کی امپروپمنٹ کیلئے کراچی چیمبر سے سی ایس آر فنڈز کو استعمال کر نے کی درخواست کی جا ئے بعد ازا کمیٹی کے اراکین نے کراچی زو کا تفصیلی دورہ کیا اور امپروپمنٹ کے حوالے سے جا ئیزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :