قیمتی جنگلات کو بے دردی سے کاٹنے پر صوبائی حکومت کی خاموشی قابل افسوس ہے ، پی پی رہنما شیر محمددمڑ

جمعرات 1 جنوری 2015 15:34

سنجاوی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء ) سنجاوی اور زیارت میں صنوبر کی قیمتی جنگلات کو بے دردی سے کاٹنے پر صوبائی حکومت اور بین اقوامی ماحولیاتی این جی اوز کی خاموشی قابل افسوس ہے پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنماء شیر محمددمڑ نے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دنیا کے کونے کونے میں بین اقوامی این جی اوز قدرتی جنگلات کی حفاظت کرنے پر انتہائی زرو دے رہا ہے اس میں شک نہیں ہے مگر جہاں قدرتی جنگلات ہو وہاں کا ماحول انتہائی بشر دوست ہوتاہے انسان کی زندگی میں ماحولیات کو آلودگی سے بچانے کیلئے ایک اہم رول ہے لیکن بد قسمتی سے سنجاوی اور زیارت کے مکین گیس نہ ہونے کی وجہ سے صنوبر کی قیمتی جنگلات کو بطور ایندھن استعمال کر تے ہیں اسکی ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوتی ہیں کہ وہ علاقے میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور عوام میں قیمتی جنگلات کی آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ ہم صحت مند معاشرے اور قیمتی جنگلات سے محروم نہ رہے سکے ۔