فیصل آباد،گھر یلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر خاتون زہریلی گولیاں کھا کرخودکشی کرلی

جمعرات 1 جنوری 2015 15:33

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) گھر یلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر خاتون زہریلی گولیاں کھا کرخودکشی کرلی ،جبکہ ساس کے ساتھ معمولی بات پر جھگڑا بہوں گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے لٹک گئی ، نندوں اور شوہر نے بچا لیا ، حالت نازک ہونے پر ہسپتا ل منتقل ، تفصیلات کے مطابقی پارک جڑانوالہ روڈ کی رہائشی 25سالہ فرناز بی بی زوجہ عاشق علی نے گھریلو نا چاقی سے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں جسے رات ساڑھے 12بجے تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ طبی امداد کے دوران 2گھنٹے زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئی ، ڈاکٹرز نے ضروری کارروائی کے بعد نعش لواحقین کے سپرد کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ محلہ چباں گلی نمبر14کی رہائشی شبیر حسین کی 10ماہ قبل کمال پور کی رہائشی فائقہ دختر بوٹا کے ساتھ شادی ہوئی تھی جس کا اکثر گھریلو جھگڑا رہتا تھا گزشتہ روز فائقہ کا اپنی ساس رخسانہ بی بی کے ساتھ معمولی بات پر جھگڑا ہوا جس سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کو ختم کر نے کی کوشش کی جبکہ اس کے شوہر شبیر اور نندوں نے پنکھے سے لٹکتی ہوئی کو بچا لیا اور بے ہوشی کی حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا ، شبیر نے اپنی بیوی فائقہ کے خلاف 325ت پ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کروایا۔

متعلقہ عنوان :