بھائی والا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نو جوان کو قتل کر دیا

جمعرات 1 جنوری 2015 15:33

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) بھائی والا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نو جوان کو قتل کر دیا ، نعش قریبی پلاٹ میں پھینک دی ، تفصیلات کے مطابق تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ چک نمبر202ر ب کا رہائشی 45سالہ حبیب ولد شریف بجلی کا کام کر تا تھا گزشتہ روز وہ کام سے واپس گھر جا رہا تھا کہ راستہ میں اس کو نا معلوم افراد نے گھیر کر گولی مار دی اورمقتول کی نعش کو عظیم بلاک کے خالی پلاٹ میں پھینک دیا ، نعش کو دیکھ کر علاقہ مکینوں کا ہجوم اکٹھا ہو گیا ، اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس موقعہ پر پہنچ گئی ، پو لیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے الائیڈ ہسپتال کے مارچری یونٹ میں منتقل کر دی اور مقتول کے بھائی منیر احمد کی مدعیت میں 302ت پ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔