ملک بھر میں خصوصی عدالتوں کا قیام،

وزارت قانون نے نئی گاڑیوں کی خریداری کیلئے وزیراعظم کو خط لکھ دیا

جمعرات 1 جنوری 2015 15:33

ملک بھر میں خصوصی عدالتوں کا قیام،

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) ملک بھر میں خصوصی عدالتوں کے قیام کے پیشِ نظر وزارت قانون نے نئی گاڑیوں کی خریداری کیلئے وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت قانون کی جانب سے ملک میں خصوصی عدالتوں کے قیام کے حوالے سے وزیراعظم کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی کیلئے بنائی جانے والی خصوصی عدالتوں کیلئے وزیراعظم نئی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دیں اور خریداری پر پابندی میں نرمی کریں۔ خط میں مزید کاہ گیا ہے کہ نئی عدالتون میں نئی بھرتیاں نہیں کی جائیں گی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں میں افرادی قوت پرانی عدالتوں سے ہی لی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :