پینٹینگولر کپ میں سفارشی کھلاڑی شامل نہ کرنے پر باسط علی کو دھمکیاں،

ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں زاہد محمود کو شامل نہ کرنے پر دھمکیاں ملیں ، کچھ ہوا تو ذمہ دار پرویز چانڈیو ہونگے :سلیکٹر جونیئر سلیکشن کمیٹی

جمعرات 1 جنوری 2015 15:26

پینٹینگولر کپ میں سفارشی کھلاڑی شامل نہ کرنے پر باسط علی کو دھمکیاں،

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء ) قومی جونیئر ٹیم کے سلیکٹر باسط علی نے الزام عائد کیا ہے کہ پینٹینگولر کپ میں ایک کھلاڑی کو نہ کھلانے پر انہیں دھمکیاں ملنا شروع ہو گئیں۔

(جاری ہے)

سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے الزام عائد کیا ہے کہ چند دنوں سے انہیں کسی نامعلوم نمبر سے دھمکیاں مل رہی ہیں کہ انہوں نے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں زاہد محمود کو شامل کیوں نہیں کیا۔ دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے باسط علی کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ثبوت کے طور پر میسجز موجود ہیں ، وہ اس بارے میں پی سی بی کو آگاہ کر چکے ہیں۔ تاہم انہوں نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ اگر انہیں کچھ ہوا تو ذمہ دار دادو کرکٹ ایسوسی ایشن کے پرویز چانڈیو ہوں گے ، باسط علی نے سندھ حکام سے سیکورٹی کا مطالبہ بھی کر دیا۔