امریکن نیشنل ہاکی ، نیویارک آئی لینڈرزنے ونی پیگ جیٹس کوہرادیا

فاتح ٹیم کی جانب سے اسٹروم، آندریلی اورجوش بیلی نے ایک ایک گول کیا

جمعرات 1 جنوری 2015 15:26

نیویارک( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء ) امریکن نیشنل ہاکی لیگ میں نیویارک آئی لینڈرزنے ونی پیگ جیٹس کودوکے مقابلے میں پانچ گول سے ہراکرپہلی پوزیشن برقراررکھی۔

(جاری ہے)

مینی ٹوبا میں کھیلے گئے میچ میں نیویارک آئی لینڈرزکے کھلاڑیوں نے مخالف ٹیم کوبھرپور دباؤ میں رکھا، فرانس نیلسن نے دوگول اسکورکرکیٹیم کی کامیابی میں اہم کردارادا کیا،فاتح ٹیم کی جانب سے اسٹروم، آندریلی اورجوش بیلی نے ایک ایک گول کیا، آئی لینڈرزکیگول ٹینڈریاروسلووہالاک نے انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد دوبارہ نیٹ سنبھالا۔

ونی پیگ کی جانب سے دونوں گول اینڈریولیڈ نے اسکورکئے،اس کامیابی کے بعد آئی لینڈرزکے پچیس میچزمیں اکیاون پوائنٹس ہوگئے جس کی بدولت وہ میٹروپولیٹن ڈویڑن میں پٹزبرگ پینگوئنزکیساتھ مشترکہ طورپرپہلی پوزیشن پرآگئی۔

متعلقہ عنوان :