جنوبی افریقااور ویسٹ انڈیز کا آخری ٹیسٹ آج کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائیگا ،

تیسرے ٹیسٹ سے قبل دونوں ٹیموں کی بھرپور پریکٹس، تیسرا میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرینگے ، ہاشم آملہ ،سیریز برابر کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے ، رامدین

جمعرات 1 جنوری 2015 15:24

کیپ ٹاؤن( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء )جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ آج سے کیپ ٹاون میں کھیلا جائے گا۔جنوبی افریقی ٹیم نے تیسرے ٹیسٹ سے قبل بھرپور پریکٹس کی۔

(جاری ہے)

کپتان ہاشم آملہ پرامید ہیں کہ انکی ٹیم تیسرا میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔ ویسٹ انڈین ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میں بہتر کارکردگی تو دکھائی لیکن موسم کی وجہ سے میچ ڈرا ہوگیا۔ کپتان دنیش رامدین کا کہنا ہے کہ انکے کھلاڑی سیریز برابر کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔