ممتاز کشمیری حریت پسند راہنماء فاروق رحمانی کی دختر آنسہ نعیمہ رحمانی کی تقریب رخصتی

جمعرات 1 جنوری 2015 15:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) ممتاز کشمیری حریت پسند راہنماء‘ دانشور اور جموں و کشمیر فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی کی دختر آنسہ نعیمہ رحمانی سہیل رفیق کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں اس سلسلے میں رخصتی کی تقریب اسلام آباد کے ایک معروف ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سرکردہ راہنماؤں‘ قائدین اور زندگی ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ مقبوضہ کشمیر سے آئے ہوئے دولہا دلہن کے عزیزاقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

دلہا سہیل رفیقی بسلسلہ روزگار سعودی عرب میں مقیم ہیں اور ان کا تعلق سوپور مقبوضہ کشمیر سے ہے۔ اس موقع پر دلہا دلہن کی خوشگوار ازدواجی زندگی اور اچھے مستقبل کیلئے اجتماعی دعا کی گئی۔ شرکاء تقریب نے دلہا اور دلہن کو زندگی کے نئے سفر پر نیک خواہشات اور دلی تمناؤں کیساتھ مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :