شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کو مذاکرات کی پیشکش کر دی

جمعرات 1 جنوری 2015 15:22

پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے جنوبی کوریا کو اعلیٰ ترین سطح پر مذاکرات کی پیش کش کی ہے۔ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ پیش کش صدر کم نے نئے سال کے موقعے پر ٹیلی ویڑن پر نشر ہونے والی تقریر میں کی۔انھوں نے کہا کہ اگر پیانگ یانگ کی شرائط مان لی جائیں تو جنوبی کوریا کی صدر پارک گون ہائے سے ملاقات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کے روز جنوبی کوریا نے متعدد معاملات پر شمالی کوریا کو مذاکرات کی پیش کش کی تھی، جن میں کوریائی جنگ میں جدا ہونے والے خاندانوں کے افراد کا ملاپ شامل ہے۔صدر کم نے کہا: ’ماحول اور حالات کو دیکھتے ہوئے اعلیٰ سطح کے اجلاس منعقد کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔شمالی کوریا اس سے قبل جنوبی کوریا کی جانب سے پیش کیے جانے والے وحدت کے منصوبے کو شمالی کوریا کو ہڑپ لینے کے منصوبے کے طور پر بیان کرتا رہا ہے۔کم جونگ نے کہا کہ وہ سیول، پیونگ یانگ یا پھر شمالی یا جنوبی کوریا کے کسی بھی شہر میں بات کرنے کے لیے تیار ہیں جہاں شمالی کوریا کے اہلکار بات کرنا چاہیں۔

متعلقہ عنوان :